آصف زرداری پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرانے کیلئے تیار 

آصف زرداری پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرانے کیلئے تیار 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرانے کے لیے تیار ہے۔ بلوچستان سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے سابق صدر آصف علی زرادری سے 2  گھنٹے طویل ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یار محمد رند کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں