یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں شروع

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں شروع

اسلام آباد:یوم پاکستان پرپریڈ کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کا اہتمام کیاگیا ہے، یہ پریڈ شکرپڑیاں   گراؤنڈ میں ہوگی۔

یوم پاکستان پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے بھی حصہ لیں گے ۔ یوم پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی دکھائی دے گی۔ 

پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے جدید ترین جنگی ہتھیار بھی سلامی پیش کرتے دکھائی دیں گے۔ پاکستان ایئر فورس کے جدید ترین جے ٹین سی، جے ایف سیونٹین تھنڈرز اور ایف سکسٹینز فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں