کراچی کیخلاف کوئٹہ کی  بیٹنگ لائن  ناکام ، گلیڈی ایٹرز  118 رنز پر ڈھیر

 کراچی کیخلاف کوئٹہ کی  بیٹنگ لائن  ناکام ، گلیڈی ایٹرز  118 رنز پر ڈھیر

راولپنڈی : کراچی کے خلاف کوئٹہ کی  بیٹنگ لائن  ناکام  ہوگئی ۔  گلیڈی ایٹرز  118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔  پاکستان سپر لیگ 9 میں   کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے جہاں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔


کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 118 رنز بنائے جب کہ پوڑی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔ سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔


کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

مصنف کے بارے میں