Get Alerts

پریتی زنٹا نے باندرہ میں اپنا لگژری اپارٹمنٹ بیچ کر سب کو حیران کر دیا

پریتی زنٹا نے باندرہ میں اپنا لگژری اپارٹمنٹ بیچ کر سب کو حیران کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنا اپارٹمنٹ ساڑھے 18 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اپارٹمنٹ انہیں اپریل 2025 میں پرانی عمارت کی ری ڈیولپمنٹ کے بعد الاٹ کیا گیا تھا۔

یہ گزشتہ چار ماہ کے دوران اداکارہ کی جانب سے فروخت کیا جانے والا دوسرا اپارٹمنٹ ہے، نومبر 2025 میں انہوں نے ایک اور اپارٹمنٹ 14 کروڑ روپے سے زائد میں بیچا تھا۔

رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نومبر میں ہونے والی فروخت سے حاصل شدہ رقم کو وہ باندرہ، ممبئی میں تقریباً 100 کروڑ روپے مالیت کی نئی جائیداد میں دوبارہ سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: