Get Alerts

ایران کے 200 اہداف پر حملے کیے ،بیلسٹک میزائل کے ذخائر کے ساتھ 30 سے زائد بحری جہاز تباہ کر دیے، امریکہ کا دعویٰ

 ایران کے 200 اہداف پر حملے کیے ،بیلسٹک میزائل کے ذخائر کے ساتھ 30 سے زائد بحری جہاز تباہ کر دیے، امریکہ کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں اس نے ایران کے 200 اہداف پر حملے کیے اور بیلسٹک میزائل کے ذخائر کے ساتھ 30 سے زائد بحری جہاز تباہ کر دیے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے بتایا کہ بی ٹو بمبار طیاروں نے بنکر بسٹر بم استعمال کر کے ایران کے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں پہلے دن کے بعد سے 90 فیصد کمی آئی ہے اور اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداوار کی صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے کلسٹر بم سے لیس “خیبر شکن” میزائل کے ذریعے تل ابیب پر حملہ کیا اور اعلان کیا کہ اسرائیل کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔

سعودی عرب نے بھی تین بیلسٹک میزائل فضائی دفاع کے ذریعے تباہ کر دیے، جنہیں پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب داغا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے، جن سے قبل رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی گئی تھی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق رواں ہفتے اسرائیلی حملوں میں 123 افراد ہلاک اور 683 زخمی ہوئے ہیں۔

حالیہ صورتحال کے پیش نظر حوثی رہنما عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی وقت فوری ردعمل دے سکتے ہیں۔

ٹیگز: