اسلام آباد : وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اس توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو 6 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق توسیع موجودہ ٹرمز اور کنڈیشنز کے تحت ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل منظور کیا تھا، جس سے قبل قانون کے تحت چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع ممکن نہیں تھی۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو پہلی بار 4 مارچ 2023 کو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔