اسلام آباد : مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے آج اعلیٰ سطح کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس کی سفارشات پر وزیراعظم محمد شہباز شریف فیصلے کریں گے۔
اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار طے کرنے، صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے یا روکنے، اور توانائی بچت کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرول اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔