Get Alerts

ایران کو ختم کرنا اولین ترجیح ، لڑائی میں ہم زیادہ سنجیدہ ہیں: صدر ٹرمپ

 ایران کو ختم کرنا اولین ترجیح ، لڑائی میں ہم زیادہ سنجیدہ ہیں: صدر ٹرمپ

واشنگٹنن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف اقدامات میں سنجیدہ ہے اور ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے میزائل اور ڈرون نظام کی صلاحیتیں ختم کی جا رہی ہیں اور آپریشن شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر حملے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رکھتا اور جلد ایسے اقدامات کرے گا جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہو۔

انہوں نے ایران کے آئندہ رہنما کے بارے میں بھی کہا کہ امریکا اس کا تعین کرے گا، اور جو بھی ایرانی رہنما خامنہ ای کی پالیسیوں کو جاری رکھے گا، اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ خاص طور پر خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ناقابل قبول قرار دیا۔

ٹیگز: