آئزک نیوٹن کا ’ایپل ٹری‘ آج بھی موجود ہے

آئزک نیوٹن کا ’ایپل ٹری‘ آج بھی موجود ہے

لاہور:دنیائے سائنس میں بہت سی نئی ایجادات ہوتی رہتی ہیں جو بعد ازاں اصول اور پھر قانون کی شکل اختیار کر جاتی ہیں ۔طبیعات کی دنیا میں سر آئزک نیوٹن سے کون ہو گا جو واقف نہیں ہو گا ۔کشش ثقل کو متعارف کروانے والے اس سائنسدان نے گریویٹی (کشش ثقل) کے جو اصول متعارف کروائے وہ اب طبیعات کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں اور ان اصولوں کو متعارف کروانے کی وجہ بھی آپ یقینا جانتے ہوں گے ۔آئزک کے گھر کے باہر وہ درخت جس سے سیب گرا تھا اور آئزک کے ذہن میں یہ سوال اٹھا کہ یہ نیچے ہی کیوں گرا ہے ان قوانین کو وضع کرنے کی وجہ بنا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس کسان کے بیٹے کے گھر کے باہر جو سیب کا درخت تھا(جس سے سیب گرا اور نیوٹن کے ذہن میں سوال اٹھا) آج بھی موجود ہے برطانیہ میں واقعایک جگہ لنکولنشائر میں موجود اس درخت کی عمر اب تقریبا 350سال ہوچکی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس پر پھل کے موسم میں سیب بھی لگتے ہیں۔واضح رہے کہ آئزک نیوٹن کے وضع کردہ یہ اصول 1687میں شائع ہوئے تھے۔