آرمی چیف کی احسن اقبال پر حملے کی مذمت

آرمی چیف کی احسن اقبال پر حملے کی مذمت
کیپشن: فوٹو: فائل

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔آر می چیف نے وزیرداخلہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

خیال رہے احسن اقبال نارروال میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ عابد حسین نامی ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کو لگی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عابد جلسہ گاہ میں موجود تھا اور خطاب کے وقت فرنٹ لائن میں بیٹھا تھا۔