Get Alerts

تحریک انصاف کا مریم نواز کی پارٹی کی نائب صدارت کو چیلنج کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا مریم نواز کی پارٹی کی نائب صدارت کو چیلنج کرنے کا اعلان
کیپشن: مریم نواز کو سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے اور ان کی سزا ختم نہیں ہوئی، شاہ محمود۔۔۔۔فوٹو/ مریم نواز آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ۔ تحریک انصاف نے ان کی پارٹی کی نائب صدارت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مؤقف ہے کہ سزا یافتہ مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا نائب صدر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مریم نواز کو سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے اور ان کی سزا ختم نہیں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے پارٹی عہدے پر پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے جب کہ وزیر خارجہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔