Get Alerts

شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام چیلنج کر دیا

شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام چیلنج کر دیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنائے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری اور حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔


درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 21 جولائی 2012ءمیں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، وہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، انہیں ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے لیکن مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ اورحنیف عباسی بتائیں کہ کس قانون کے تحت انہیں اس عہدے پرتعینات کیا گیا۔

ٹیگز: