Get Alerts

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی شاندار فتح، ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی شاندار فتح، ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست

ملتان  : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 19.1 اوورز میں محض 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23 اور طیب طاہر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 17، محمد حسنین نے 11 اور یاسر خان نے 10 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پشاور زلمی نے 109 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں با آسانی حاصل کر لیا۔ صائم ایوب 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ میکس برائنٹ نے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ محمد حارث 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابراعظم 8 اور مچل اوون 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی اس فتح کے ساتھ ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے، جبکہ ملتان سلطانز کے لیے مسلسل خراب بیٹنگ فارم باعثِ تشویش بنتی جا رہی ہے۔

ٹیگز: