کراچی : خطے میں پاک بھارت کشیدگی اور عالمی سطح پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع اقدامات کے باعث سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش نے عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی طلب کو بڑھا دیا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 3 سو روپے تک جا پہنچی ہے ۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5232 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 3 سو روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 61 ڈالر مہنگا ہو کر 3377 ڈالر تک پہنچ گیا۔