Get Alerts

اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، ہمارا مقصد پاکستان کی بہتری ہے:علی امین گنڈاپور

اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، ہمارا مقصد پاکستان کی بہتری ہے:علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی جھگڑا ہے یا وہ اس کے مخالف ہیں، ان کی ریڈ لائن صرف پاکستان ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نہ وہ اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے انکار کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ان کا کوئی جھگڑا نہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے اس کے خلاف کوئی بیانیہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی پالیسی پر اختلاف ہو سکتا ہے، مگر اداروں سے لڑائی نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014 کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، اور ان کا، تحریک انصاف کا، اور بانی پی ٹی آئی کا فوج سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے "خلائی مخلوق" کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انہوں نے کبھی ایسی مخلوق دیکھی اور نہ ہی اس کی طرف سے کوئی پریشر آیا۔

گنڈاپور نے کہا کہ جنہوں نے ریاست کے خلاف بندوق اٹھائی اور اعلان جنگ کیا، ان سے مذاکرات کا وہ حامی نہیں ہیں اور ان کی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا ہے اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر وہ آج پُرامن احتجاج کا اعلان کریں تو پنجاب میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اور یاسمین راشد کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر سوال اٹھایا کہ ان کا کیا قصور تھا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف میں بانی پی ٹی آئی کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، اور یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تحریک انصاف کو دھوکہ نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، مگر اب مذاکرات میں وقت لگے گا، کیونکہ حکومتی سطح پر بنائی جانے والی کمیٹیاں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا کو نظر انداز کر رہی ہے، اور 26 نومبر کو تحریک انصاف کے 14 کارکنوں کی شہادت اور 77 کے زخمی ہونے کے واقعے کا حوالہ دیا۔

ٹیگز: