Get Alerts

چین کا بھارت سے کیڑے مار ادویات پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف لگانے کا فیصلہ

چین کا بھارت سے کیڑے مار ادویات پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف لگانے کا فیصلہ

چین :چین نے بھارت سے درآمد ہونے والی کیڑے مار ادویات پر پانچ سال کے لیے اینٹی ڈمپنگ ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 7 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ کے مطابق یہ ٹیرف اس لیے عائد کیا جا رہا ہے تاکہ بھارت سے آنے والی کیڑے مار ادویات غیر معمولی کم قیمتوں پر نہ بیچی جائیں۔

اینٹی ڈمپنگ ٹیرف کے تحت، درآمدی اشیاء کو برآمد کنندہ ملک میں معمول کی قیمت سے بھی کم قیمت پر بیچا جاتا ہے، جس سے مقامی صنعتوں پر اثر پڑتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ چین آئندہ برسوں میں فعال معاشی پالیسیوں کو اپنانا جاری رکھے گا اور 2025 تک 5 فیصد کی شرح نمو کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہے۔

ٹیگز: