لندن / نیویارک: پاک فوج کے تاریخی اور کامیاب ترین "آپریشن بنیانِ مرصوص" کا ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے وطنِ عزیز سے محبت اور یکجہتی کا شاندار اظہار کیا ہے۔ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے اس سنگِ میل پر پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ اپنے عزم و وفا کی تجدید کی ہے۔
مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں اور شہریوں نے وطنِ عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی ناپاک چال، فریب یا دھوکہ دہی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سرحدوں سے دور ضرور ہیں، لیکن ہمارے دل ہمیشہ اپنے وطن کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ہر مشکل وقت میں پاکستان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔