کینبرا: آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں واقع معتبر آسٹریلین رائل ملٹری کالج "ڈن ٹرون" (Duntroon) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج کے ہونہار کیڈٹ سردار ارسم عباس کو بہترین غیر ملکی کیڈٹ قرار دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے کیڈٹ سردار ارسم عباس کا تعلق پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کے 152 لانگ کورس سے ہے۔
انہوں نے آسٹریلیا کے اس مایہ ناز ملٹری کالج میں تربیت کے دوران مجموعی طور پر غیر معمولی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مجموعی کارکردگی کے تمام شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا، جس نے بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا لوہا منوا دیا ہے۔