Get Alerts

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سندھ میں نئے اور شدید ہیٹ ویو کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے دوران درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور بالائی سندھ کل سے 11 مئی تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس دوران شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر سمیت متعدد اضلاع شدید گرمی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے، جس کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو براہِ راست دھوپ سے بچایا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں تاکہ ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن سے بچا جا سکے۔
 
 
 

ٹیگز: