ہم اس حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے:مولانا فضل الرحمن

ہم اس حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے:مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے ججز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ12ربیع الاوّل کواس اجتماع کوسیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کریں گے ، ہم اسی طرح ڈٹے رہے تو یقینا اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے، خوف اورایمان دونوں اکٹھے نہیں ہوسکتے،ہم اس حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے.

آزادی مار چ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا  اگرایک اوربجٹ ان نااہلوں نے پیش کیاتوپاکستان معاشی طورپربیٹھ جائےگا، ایک سال میں3بجٹ پیش کرکے محصولات کاہدف حاصل نہیں کرسکے ،400اداروں کوختم کرنےکی بات کی گئی ہے اس سے ہزاروں لوگ بےروزگارہوں گے، 9نومبرعلامہ اقبال کی پیدائش کادن ہے اور وزیراعظم صاحب سکھوں کے لیے کرتارپورراہ داری کھول رہا تھا ، حج 5لاکھ کاکردیااورسکھوں کیلیے درشن بغیرپاسپورٹ اورویزہ کاکردیا ہے ۔

جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارش میں کارکنوں کی استقامت کوسلام پیش کرتاہوں، بارش اللہ کی طرف سے ایک امتحان تھا، یہ بارش حکمرانوں کےلئے بھی ایک پیغام تھا، میرے لیے تکلیف دہ مرحلہ تھاجب کارکن بارش میں بھیگ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کواس اجتماع کوسیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کریں گے ، ہم اسی طرح ڈٹے رہے تو یقینا اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے، خوف اورایمان دونوں اکٹھے نہیں ہوسکتے، اگرایک اوربجٹ ان نااہلوں نے پیش کیاتوپاکستان معاشی طورپربیٹھ جائےگا، ایک سال میں3بجٹ پیش کرکے محصولات کاہدف حاصل نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سوویت یونین کے مقابلے میں بڑاملک نہیں، جہادافغانستان میں سوویت یونین اقتصادی ناکامی کی وجہ سے ٹو ٹ گیا تھا انہوں نے کہا کہ وکلابرادری کوخصوصی طورپرخوش آمدیدکہتاہوں، سپریم کورٹ بارکے وکلانے مارچ میں شرکت کرکے تائیدسے نوازا، وکلاکی شرکت نے ثابت کردیاکہ مارچ قانونی لحاظ سے بھی جائز ہے، یہ ملک ہماراہے قوم انصاف کی بالادستی چاہتی ہے،یکطرفہ احتساب نہیں چلے گا، آپ کوفائزعیسی کےخلاف ریفرنس واپس لیناہوگا، 400اداروں کوختم کرنےکی بات کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ہزاروں لوگ بےروزگارہوں گے،لوگ حکومت سے نوکری کی آس نہ لگائیں، ناکام حکومت کوگرانے کےلیے ہم یہ مشقت برداشت کررہے ہیں۔ 50لاکھ گھربنانےکی بات کرکے50لاکھ گرادیئے گئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سفارتی عملے کےساتھ نارواسلوک پر وزارت خارجہ خاموش ہے، کس طرح لوگ باہرجاکرملک کی خدمت کریں گے؟ ۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ 9نومبرعلامہ اقبال کی پیدائش کادن ہے اور وزیراعظم صاحب سکھوں کے لیے کرتارپورراہ داری کھول رہا ہے ، حج 5لاکھ کاکردیااورسکھوں کیلیے درشن بغیرپاسپورٹ اورویزے کے کردیا گیا ہے۔