Get Alerts

ملک میں عالمی وباکے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد

Corona Virus, NCOC,
کیپشن: فوٹو فائل , Asad Umer

لاہور: این سی او سی  نے ملک میں عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید اہم فیصلے کر لیے۔ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نئی حکمت عملی کا نفاذ کیا جائے گا۔  سرکاری و نجی اداروں میں عملہ آدھا کرنےجبکہ شادی کی ان ڈور تقاریب پر پابندی لگانے اور ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانے کا فیصلہ کرلیا۔

کل سے ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔  جس کا  کا نفاذ 31 جنوری 2021ء تک رہے گا جس کے تحت ملک بھر میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔


این پی آئیز سٹیج ون کے بعد سٹیج ٹو کے تحت حکمت عملی کے نفاذکا فیصلہ کر لیا گیا۔ این پی آئیز سٹیج ٹو کا اطلاق زیادہ شرح مثبت کیسز والے شہروں میں ہوگا۔کراچی, لاہور, اسلام آباد, راولپنڈی،پشاور،کوئٹہ ،حیدرآباد  اور ملتان زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔ گوجرانوالہ, گجرات, فیصل آباد, بہاولپور اور ایبٹ آباد میں بھی حکمت عملی کا اطلاق کیا جائے گا۔ 

این سی او سی نے فیس ماسک کے حوالے سے گلگت بلتستان ماڈل اپنایا جائے گا۔ماسک نہ پہننے والوں پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور انہیں فوری طور پر 3 ماسک دیے جائیں گے۔ جبکہ سندھ حکومت نے فیس ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 


این سی او سی میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو بڑھایا جائے گا۔اِن ڈور شادی کے فنکشنز پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ آؤٹ ڈور شادی فنکشنز میں ہزار سے زائد افراد کی شرکت ممنوع ہوگی۔ این سی او سی کے مطابق  تمام پابندیوں کا اطلاق 7 ستمبر سے ہوگا۔

ٹیگز: Corona Virus, NCOC,