تور پھوڑ مقدمات، چیئر مین اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

تور پھوڑ مقدمات، چیئر مین اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
سورس: File

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد  نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی تین اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئر مین پی ٹی آئی اور وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج توڑ پھوڑ کے تناظر میں درج مقدمات پر درخواست ضمانت پر اے ٹی سی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکلا خالد یوسف ، وکیل سردار مصروف ، مرزا عاصم بیگ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جبکہ  پراسیکیوٹر چھٹی پر ہونے کی وجہ سےعدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت نےپراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔ 

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیاکہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے ساتھ ہی سن لیں تو ٹھیک نہیں؟ وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا میں تو ابھی تیار ہوں، عدالت مجھ سن کر فیصلہ کر دے۔ اس کیس میں شریک ملزمان کی ضمانتیں ہو چکیں ہیں، ہماری بھی ضمانت ہونی ہے۔ پراسیکیوٹر نے بھی کہا تھا شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکیں ہیں۔ پولیس اگر شاہ صاحب کے خلاف بھی لکھ کر لے آئے تب بھی ضمانت تو کنفرم ہونی ہی ہے

جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں کے ساتھ ہی جیل میں اسے بھی سن لیں گے۔ عدالت نے 14 نومبر کو شاہ محمود قریشی کیس بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مقرر کر دیا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تین ضمانت کی درخواستیں ہائیکورٹ نے بحال کر دیں تھیں ۔ ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی

مصنف کے بارے میں