'سب پیسے کا کمال ہے' حریم شاہ کا آئی سی سی اور بھارت پر ورلڈ کپ فکسنگ کا الزام

'سب پیسے کا کمال ہے' حریم شاہ کا آئی سی سی اور بھارت پر ورلڈ کپ فکسنگ کا الزام
سورس: File

اسلام آباد: پاکستانی ٹاک ٹاکر حریم شاہ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارت پر ون ڈے ورلڈ کپ 2023 فکسنگ کا الزام عائد کر دیا۔ 

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچ میں بھارت کی جیت کے بعد برہمی کاا ظہار کیا۔ ٹک ٹاکر نے  بھارتی کرکٹرز کی تصویر شیئر کی جس پر 'فکسرز' درج تھا، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں۔


حریم شاہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے۔ 

8c86a637e4a75a16b6068e2ec82b5109


حریم شاہ نے مزید لکھا کہ یہ سب پیسے کا کمال ہے۔

 ٹک ٹاکر کی اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے ان سے اتفاق کیا اور انہیں درست قرار دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد  243 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کرلی۔

بھارت کی اس کامیابی کے بعدسماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس پر 'فکسرز' کا پیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

مصنف کے بارے میں