منشیات فروش پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ،کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی: نگران وزیرا عظم 

    منشیات فروش پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ،کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی: نگران وزیرا عظم 

اسلام آباد :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ   منشیات فروش پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں، منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس  اجلاس میں وزارت داخلہ، ضلعی انتظامی افسروں اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی، وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کے زیرنگرانی آپریشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ منشیات فروش پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں، منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اجلاس میں وزیراعظم کو اب تک ہونے والی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔نگران وزیرا عظم نے کہاکہ  وزیر داخلہ تعلیمی اداروں سے نشے کا کاروبار ختم کرنے کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں