کوئٹہ  میں 2 مزید ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

 کوئٹہ  میں 2 مزید ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ: کوئٹہ  میں دو مزید ڈاکٹروں  میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وجہ سے صوبے بھر میں  ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔    سول ہسپتال کے  مزید 2 ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق  سول ہسپتال کے مزید 2 ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کانگو وائرس میں مبتلا ڈاکٹروں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

 سول ہسپتال کی ایک نرس، ایک پیرامیڈیکس اور ایک فارماسسٹ بھی کانگو وائرس میں مبتلا ہیں۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرصدارت میں بتایا گیا ہےکہ  بلوچستان میں اب تک کانگو وائرس کے 44کیسزرپورٹ ہوئےہیں جس کے پیش نظر صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں