فیصل آباد: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ یہ میچ 17 سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کے اس تاریخی موقع پر دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز میں جیت حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔
پاکستان کا سکواڈ:
فخر زمان ، صائم ایوب، بابر اعظم ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، سلمان آغا ، حسین طلعت ، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ ، فہیم اشرف ، وسیم جونیئر
جنوبی افریقہ کا سکواڈ:
کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر) ، لوان ڈرے پریٹوریئس ، ٹونی ڈی زورزی ، میتھیو بریٹزکے (کپتان) ، سینیتمبا قیشیلے ، ڈونووین فریرا ، جارج لنڈے ، کاربن بوش ، بیورن فورٹین، لنگی نگیڈی، لیزاڈ ولیمز