Get Alerts

متحدہ عرب امارات کا نیا 170 ارب درہم کا روڈ اور ٹرانسپورٹ منصوبہ

متحدہ عرب امارات کا نیا 170 ارب درہم کا روڈ اور ٹرانسپورٹ منصوبہ

دبئی: متحدہ عرب امارات نے بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک نیا روڈ اور ٹرانسپورٹ منصوبہ متعارف کرادیا ہے۔

اگلے پانچ سال کے لیے یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر 170 ارب درہم (تقریباً 13 کھرب پاکستانی روپے) خرچ ہوں گے۔ اس کا اعلان وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل المزروعی نے کیا۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بنیادی شاہراہوں کی توسیع، پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری اور ہائی اسپیڈ ریل منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت الاتحاد روڈ کو 12 لینز تک وسعت دی جائے گی، جبکہ ایمرٹس روڈ اور شیخ محمد بن زائد روڈ کو 10 لینز تک بڑھایا جائے گا۔ نئے منصوبے سے سڑکوں کی گنجائش میں 45 سے 65 فیصد اضافہ متوقع ہے اور مکمل ہونے پر لوگوں کے سفر کا وقت نمایاں طور پر کم ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی کل آبادی 1 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ دبئی کی آبادی 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدامات ضروری قرار دیے گئے ہیں۔

 
 

ٹیگز: