لیگی قیادت پر مقدمہ عمران خان کے کہنے پر درج کیا گیا، لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا الزام

لیگی قیادت پر مقدمہ عمران خان کے کہنے پر درج کیا گیا، لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا الزام

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری قیادت پر درج ہونے والا مقدمہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر درج کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی رواداری ختم کرک اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ حکمران مریم نواز کے خطاب کا سن کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ انہوں شیخ رشید کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حد میں رہیں اور مریم نواز کو مخاطب نہ کریں ورنہ یہ اقام انھیں مہنگا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ریندر مودی کیخلاف ایک قرارداد بھی منظور نہ کرا سکی۔ یہ بات انہوں نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نیب دفتر لاہور میں ہنگامہ آرائی کیس کی پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنٹ پاکستان میں آسمان سے اتر کر تو نہیں آئے ہوں گے۔ بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟

ادھر نیب آفس لاہور کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گری عدالت نے رانا ثناء اللہ اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ انسداد دہشت گری عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کر دیا۔