نوجوانوں کیلئے "LOVE"لیکچر ،وزیر اعظم عمران خان نے تجویز دیدی

نوجوانوں کیلئے

اسلام آباد :وزیرا عظم عمران خان نے اپنے پرستاروں کو کتاب "محبت کے چالیس اصول"پڑھنے کی تلقین کر دی ،انسٹا گرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایلف شفق کی کتاب" محبت کے چالیس اصول" پڑھیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا یہ کتاب ،الہٰی محبت ،تصوف ،رومی اور ان کے مرشد شمس تبریز کے بارے میں انتہائی متاثر کن ہے ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کتاب کو کچھ عرصہ قبل پڑھا تھا اور دل کی گہرائیوں سے متاثر ہوا تھا ۔

عمران خان نے نوجوان نسل کو   "محبت کے چالیس اصول"  پڑھنے کا مشورہ انسٹا گرام پر بھی شیئر کیا۔