پاکستان ورلڈ کپ جنگ کا آغاز آج سےکرے گا، نیدر لینڈ سے مقابلہ

پاکستان ورلڈ کپ جنگ کا آغاز آج سےکرے گا، نیدر لینڈ سے مقابلہ
سورس: File

حیدر آباد : بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہوچکا ہے۔ عالمی کپ میں پاکستان اپنی مہم کاآ غاز آج نیدرلینڈز کے خلاف  کرے گا ۔

b8d474676ab3951c3cb52ddc33bc13c6

  پاکستان اور نیدر لینڈز  کے درمیان  میچ  راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے  کھیلا جائے گا ۔

پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں اپنے پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن بھی کیے۔

324f50a0bd13f2e31473a39e59de1e1b

یاد رہے کہ وارم اپ میچز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا  سے شکست کا سامنا کرنا پڑا  تھا ۔

 پاکستان اور نیدر لینڈ زکے درمیان ابتک 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔  نیدر لینڈ  نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جیسی ٹیموں ہرا کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں جگہ  بنائی ہے ۔

میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ فائنل الیون میں امام الحق کے ساتھ اننگز فخر زمان شروع کریں گے یا عبداللہ شفیق اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

پلیئنگ الیون میں شامل دیگر بیٹرز میں بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد شامل ہوں گے جبکہ اسپن کا شعبہ شاداب خان اور محمد نواز سنبھالیں گے اور پیس اٹیک شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی پر مشتمل ہو گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل

مصنف کے بارے میں