ملٹری اکیڈمی میں ڈرون حملہ، 112 افراد جاں بحق، 230 زخمی

ملٹری اکیڈمی میں ڈرون حملہ، 112 افراد جاں بحق، 230 زخمی
سورس: File

حمص: شام کے شہر حمص کی ملٹری اکیڈمی پر ڈرون طیارے سے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 112 ہو گئی اور 230 سے زائد زخمی ہیں۔

شامی حکام  کے مطابق حملہ فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں کیا گیا۔ ملٹری اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  جاری تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے سے کچھ دیر پہلے شامی وزیر دفاع تقریب سے واپس گئے تھے۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شامی فوجی جبکہ 14عام شہری بھی شامل ہیں۔

حملے کی ذمہ داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔


دوسری جانب ترکیہ کے شام میں کردوں کے زیر قبضہ علاقے پر فضائی حملے میں 9افراد ہلاک ہو گئے۔  ترکیہ  نے انقرہ میں حالیہ بم دھماکے کے بعد کردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ 

مصنف کے بارے میں