ماہرہ خان نے سلیم کریم کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں

ماہرہ خان نے سلیم کریم کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں
سورس: File

کراچی:  دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ  ماہرہ خان نے اپنی شادی کی مختلف تصاویر شیئر کر دیں۔ 

ماہرہ خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی دیگر تقریبات کی تصاویر مداحوں سے شیئر کر دیں۔ 

اداکارہ نے اپنی اور اپنے شوہر سلیم کریم کی پہلی تصوری پوسٹ کرتے ہوئے تسوری کے کیپشن پر ' بسم اللہ اور شکر الحمداللہ' لکھا۔ 

c7065311d7bc0ee9b0b770a19ca61cb3

ماہرہ خان نے اپنے شوہر کو 'میرا شہزادہ سلیم' کہہ کر  اپنی شادی کی پہلی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ 

4074fe914b9e9158b103daf359415229

اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کی تصاویر کے کیپشن میں اپنی والدہ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی شروعات دعائے خیر سے ہو، میری خوبصورت اماں جو وہیل چیئر پر ہیں، لوگ سمجھتے ہیں وہ زیادہ کچھ نہیں کرسکتیں لیکن دراصل وہ سب کچھ کرسکتی ہیں۔

8a368cac2d563da226c64d4cc14ca531

 



 
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری دعائے خیر  کے دن میری بچپن کی دوستوں نے میرے لیے مایوں رکھی، ان دوستوں کے لیے الحمداللہ جنہیں میں اپنی بہنیں کہہ سکتی ہوں۔

ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی نانی اور دادی کے لیے موتیا کے پھول لے کر کانوں میں پہنی بالیوں میں ڈال لیے تھے۔

اداکارہ ماہرہ خان کی سلیم کریم سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز  پر پاکستانی یہاں تک کہ بھارتی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں