گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی  

 گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی  

کراچی :گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی   ہوگئی۔ کیا گاڑیوں کے اسمبلر لکی موٹر کارپوریشن نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا حوالے دے کر گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک سے 5 لاکھ روپے تک کی کمی کردی۔

پیکانٹو اے ٹی، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک لمیٹڈ ایڈیشن اب بالترتیب 38 لاکھ 50 ہزار روپے، 80 لاکھ 40 ہزار روپے، 87 لاکھ 70 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گی۔ یہ قیمتوں میں ایک لاکھ روپے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمتیں ایک کروڑ 3 لاکھ، ایک کروڑ 12 لاکھ اور ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے ہوں گی، ہر گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے 6 ستمبر کو متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا، تاہم اس کی کوئی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔تاہم اب روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد قیمتوں  کوکم کردیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں