Get Alerts

چار سہ ماہیوں میں ساکھ بہتر ، پاکستان دوسری ابھرتی ہوئی معیشت بن گیا ، بلومبرگ

چار سہ ماہیوں میں ساکھ بہتر ، پاکستان دوسری ابھرتی ہوئی معیشت بن گیا ، بلومبرگ

نیویارک :  بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری سب سے ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے، جس نے اپنی مالی ساکھ چار سہ ماہیوں میں بہتر کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران پاکستان نے ایسی معاشی کارکردگی دکھائی ہے جو کئی بڑی ابھرتی ہوئی معیشتیں حاصل نہیں کر سکیں۔ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں زبردست کمی آئی ہے، جس کی وجہ مالیاتی نظم و ضبط، سٹرکچرل اصلاحات، قرضوں کی بروقت ادائیگی اور آئی ایم ایف کے پروگرام پر مکمل عملدرآمد ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان نے ترکی کے بعد سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے، اور اس کامیابی کا سہرا حکومت کی موثر پالیسیوں کو جاتا ہے جنہوں نے مہنگائی کو کم کیا، روپے کو مضبوط کیا اور بیرونی خسارے کو محدود کیا۔

عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے اور بڑے کریڈٹ ریٹنگ ادارے جیسے فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کا مثبت جائزہ جاری رکھا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اب دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ اور پرکشش ملک بن چکا ہے جہاں اقتصادی استحکام کی طرف قدم بڑھائے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: