لاہور:پنجاب میں ٹریفک پولیس کی یونیفارم موٹروے پولیس کی یونیفارم کی طرز پر تبدیل کی جائے گی۔ نمائندہ نیو نیوز لاہور شاہد رضوی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر موجودہ سکائی بلیو یونیفارم کو تبدیل کرنے کے لیے ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے اور سیمپلنگ بھی ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دو ماہ قبل آئی جی پنجاب کو ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ موسم اور ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً ساڑھے 14 ہزار افسران و اہلکاروں کے لیے خاکی رنگ کی نئی یونیفارم تیار کی جائے گی۔