اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فوری طور پر انہیں کراچی طلب کر لیا۔ یہ کشیدگی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پنجاب حکومت پر وزیراعظم کو نشانہ بنانے کے الزامات کے بعد شدت اختیار کر گئی ہے۔
اس موقع پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے خلاف سازش کر رہی ہے اور سیلاب متاثرین کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔