Get Alerts

معافی کے مطالبے پر پیپلزپارٹی کا ڈٹ جانے کا اعلان، سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

معافی کے مطالبے پر پیپلزپارٹی کا ڈٹ جانے کا اعلان، سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے معافی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ سینیٹر شیری رحمان نے خطاب میں واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی صورت تضحیک برداشت نہیں کرے گی، اور اگر معافی نہ مانگی گئی تو سینیٹ میں پارٹی کی عددی برتری کے اثرات سب دیکھیں گے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمان کا کہنا تھا کہ “معافی مانگنے سے عزت میں کمی نہیں آتی، لیکن ہماری سپورٹ کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم نے کبھی کسی کو نیچا دکھا کر اتحاد نہیں چلایا۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "پنجاب کارڈ کھیلا جا رہا ہے، جبکہ ملک 80 ٹریلین روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ ایسی صورت میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کسی طور قابل قبول نہیں۔"

شیری رحمان نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لی گئی، جو سیاسی انتقام کی نشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم صوبائی کارڈ کھیلنے پر یقین نہیں رکھتے، اور نہ ہی کسی صوبے کو کسی کی جاگیر مانتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی امداد کا سب سے تیز اور مؤثر نظام ہے، اور پیپلزپارٹی چاہتی تھی کہ متاثرین کو فوری ریلیف دیا جائے، نہ کہ وہ مزید تکلیف میں مبتلا ہوں۔

ٹیگز: