ایران میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشا ں ہے

ایران میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشا ں ہے

تہران :ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے کوشش کی ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کے مسائل کو بین الاقوامی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ میں اٹھائے اور عالمی رائے عامہ اور دیگر حکومتوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرائے ۔
تفصیلات کے مطابق ایران روہنگیا کے مسلمانو ں کے مسائل کو کسی بھی حد تک کم کرنے کیلئے کو شاں ہے ۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بارے بات کرتے ہو ئے کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کا حل وزارت خارجہ کے پروگراموں میں شامل ہے -
انکا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے دفاع کا دعوی کرنے والے ممالک کو چاہئے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کے حقوق کو مسلسل پامال کئے جانے کے سلسلے اور ان کے خلاف جاری غیرانسانی اقدامات کی مذمت کریں اورعالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ سے کہیں کہ وہ اس منظم نسل کشی اور قتل عام کے سلسلے کو بند کرائے -
انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تجویزپیش کی ہے کہ روہنگیائی مسلمانوں کے حقوق کے دفاع کیلئے ہمیں متحد ہو کرعملی اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔