Get Alerts

امریکی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت پہنچ گئے
کیپشن: image by facebook

نئی دہلی :امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے جہاں امریکی وزرا بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔

نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچنے پر مائیک پومپیو کا بھارتی ہم منصب سشما سوراج نے پرتپاک استقبال کیا, امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس بھارت میں ٹو پلس ٹو مذاکرات میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج اور بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامن سے ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور بھارتی فوج کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت روسی میزائلوں کی خریداری اور ایرانی تیل کی درآمدات کے اہم موضوع زیر بحث ہوں گے۔