ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے آج اہم ملاقات متوقع

 ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے آج اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اسلام آباد پہنچ گئے، وہ اپنے دورے میں وزیر اعظم اور پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے آج اہم ملاقات کریں گے۔


حسین امیر عبداللہیان اپنے دورۂ پاکستان میں حالیہ پاک ایران تعلقات معمول پر لانے، کالعدم گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحدی انتظام سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس موقع پر پاک ایران کشیدگی سے بچنے کے لیے سفارتی رابطے مزید بہتر بنانے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔


دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق حسین امیر عبداللہیان اپنے دورے کے دوران وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ساتھ  چیئرمین سینیٹ اور سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل سمیت ایران کی دراندازی بھی زیر غور آئے گی۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر اپنے شیڈول کے مطابق اتوار کی شب خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

مصنف کے بارے میں