ڈنمارک میں نقاب کرنے پر مسلمان خاتون کو جرمانہ

ڈنمارک میں نقاب کرنے پر مسلمان خاتون کو جرمانہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کوپن ہیگن:یورپی ملک ڈنمارک میں نقاب کرنے مسلمان خاتون پرایک ہزار کرونا (155امریکی ڈالر ) جرمانہ عائد کر دیا گیا، خاتون کا تعلق ترکی سے ہے جو اپنا ویزا تجدید کرانے پولیس سٹیشن گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک پولیس نے کہا کہ مسلم خاتون نے جرمانہ ادا کیا اور پولیس سٹیشن سے روانہ ہو گئیں،  خاتون کا ا صرار تھا کہ وہڈنمارک کے اس قانون سے واقف نہیں تھیں جس کے تحت عوامی مقامات پر نقاب اوڑھنا خلاف قانون ہے۔

رواں سال مئی میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا قانون منظورکیاتھا جس کے بارے میں بہت سے لوگ لاعلم ہیں ۔یورپی ملک آسٹریا، فرانس اور بیلجیئم بھی اپنے اپنے ممالک میں اس قسم کی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔