یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں جاری

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں جاری
کیپشن: یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں غیر ملکی سفراء، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہیں۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

راولپنڈی: یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں جاری ہے۔ یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب میں بگل بجا کر شہداء کو سلام پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب میں شہداء کے لواحقین خصوصی طور پر مدعو ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں غیر ملکی سفراء، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہیں۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکا نے کھڑے ہو کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔