انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ، انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے سستا ہو گیا ۔

انٹر بینک میں ڈالر 219.50 روپے کا ہوگیا ۔ جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 28 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کے ایس ای 100 انڈیکس 41888 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور ڈالر کمزور ہو جائے گا ، کرنسی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگست میں درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے روپے پر دباؤ آیا ہے ۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو رواں سال ضرورت سے 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان ہے اور اس سال پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائیں گے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ مالی سال میں 30 ارب 75 کروڑ ڈالر درکار ہیں جبکہ اس وقت پاکستان کیلئے 33 ارب 33 کروڑ ڈالر بیرونی فنانسنگ دستیاب ہیں ، اس کے علاوہ سود کی ادائیگی پر 3 ہزار 8سو 71 ارب روپے خرچ ہونگے اور ترسیلات کے زر کا حجم 28 ارب 96 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں