بس بہت ہو گیا! میرے الفاظ توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کو آج جواب دوں گا: عمران خان 

بس بہت ہو گیا! میرے الفاظ توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کو آج جواب دوں گا: عمران خان 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کو آج کے جلسے میں جواب دوں گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ میں اپنے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جس کی وجہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خوف ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو چکا، پشاور جلسے میں ان لوگوں کو جواب دوں گا جو میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں تاکہ مجھے بدنام کیا جا سکے۔ 


واضح رہے کہ عمران خان نے فیصل آباد میں منعقد جلسے میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر آئی ایس پی آر نے بھی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں