اے این ایف کی کامیاب کاروائیاں، 98 کلو منشیات برامد، 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کامیاب کاروائیاں، 98 کلو منشیات برامد، 6 ملزمان گرفتار
سورس: File

اسلام آباد:  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران 98 کلوگرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار کر لیے۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خُفیہ خانوں سے 18 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ دورانِ کاروائی پشاور کا رہائشی ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔ 

کراچی میں واقع کوریئر آفس میں کینیڈا سے بھیجے گئے پارسل سے 600 گرام ویڈ برآمد ہوئی اور پارسل موصول کرنے والے کراچی کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق پتوکی ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 8 کلو 400 گرام افیون اور 27 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی اور دورانِ کاروائی قصور کے رہائشی دو ملزمان گرفتار بھی کر لیے گئے۔

پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کا بتانا تھا کہ مردان کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر  ER-851 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے کہا کہ پنجگور کے قریب غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 25 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ خیبر کے علاقے زخہ خیل میں 2 کاروائیوں کے دوران چھپائی گئی مجموعی طور پر 18 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں