Get Alerts

ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

لاہور،اسلام آباد:عید میلادالنبی ﷺ اور یومِ دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد مساجد میں ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری و نجی عمارتوں، گلیوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں، جھنڈیوں اور خوبصورت روشنیوں سے دلکش انداز میں سجا دیا گیا ہے۔ محافلِ میلاد، درود و سلام اور نعتیہ محافل کا سلسلہ جاری ہے جہاں عاشقانِ رسول ﷺ بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔

عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے لنگر و نیاز کا اہتمام بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے، جہاں ہر خاص و عام کو بلاامتیاز کھانے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ پورے ملک میں مذہبی جوش و خروش کا منفرد سماں نظر آ رہا ہے۔

ٹیگز: