واشنگٹن:امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت آئندہ ایک سے دو ماہ میں مذاکرات کی میز پر آئے گا اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگے گا۔
بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ اضافی محصولات کے بعد روس اور چین سے تعلقات مضبوط کیے، جس پر امریکا کو شدید تحفظات ہیں۔
لوٹنک نے بھارت پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیرف ہٹانے کے لیے تین شرائط بھی پیش کیں: بھارت روس سے تیل کی خریداری بند کرے،برکس اتحاد سے علیحدہ ہو،امریکا کی حمایت کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے ان شرائط پر عمل نہ کیا تو 50 فیصد ٹیرف برداشت کرنا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب فیصلہ ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ مودی سے کس انداز میں نمٹتے ہیں۔