Get Alerts

روس نے شامی فضائی دفاع کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا عندیہ دے دیا‎

روس نے شامی فضائی دفاع کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا عندیہ دے دیا‎

ماسکو: روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف کا کہنا ہے کہ روس، شام کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنائے گا۔

کوناشنکوف کے مطابق دفاعی نظام میں بہتری کا مقصد شامی فوج کی حساس تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ملکی سکیورٹی کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔

کریملن کے مطابق روسی سکیورٹی کونسل نے شام میں امریکی میزائل حملوں کے بعد روسی فضائیہ کی شام میں موجودگی برقرار رکھنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

روس کے مطابق ملکی فضائیہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شامی افواج کی معاونت کر رہی ہے۔