جنگ افغان مسائل کا حل نہیں،جولائی میں گالیوں کی سیاست دم توڑ جائے گی:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

جنگ افغان مسائل کا حل نہیں،جولائی میں گالیوں کی سیاست دم توڑ جائے گی:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
کیپشن: سکرین شاٹ

خاران :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور رہے گی ،جولائی میں گالیوں کی سیاست دم توڑ جائے گی اور عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے خاران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہوتی رہے گی،نوازشریف ترقی کادوسرا نام ہے،ماضی میں دوسری حکومتیں رہیں لیکن کام کسی کا نظر نہیں آیا،ن لیگ کی حکومت نے ماضی کی سکیموں کو بھی مکمل کیا،2013سے پہلے بلوچستان میں بڑے بڑے منصوبے التوا کا شکار تھے،ترقی جھوٹے دعووئوں سے نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سابق امام کعبہ کے ہاتھوں جوا خانے کے افتتاح کی خبریں غلط نکلیں

شاہد خاقانی عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کو ایرانی سرحد سے ملانے والی شاہراہ اہم منصوبہ ہے، آج بلوچستان میں بہترین شاہراہوں کا جال بچھایا جارہاہے،ہمیشہ کوشش کی ترقی اس علاقے میں ہو جس کو اسکی ضرورت ہو،وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہوگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امن کیلئے فوج نے بھرپورکوششیں کیں،قربانیاں دیں،آج ملک میں امن ہے،پاک فوج نے پوری جرات سے دہشتگردی کو ختم کیا،امن کی ضرورت تھی،کوشش کی گئی،سیاست پسند لوگوں کو اکٹھا کیا،بلوچستان کے ہر ضلع کو ایل پی جی فراہم کرینگے،یہ بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے اوروفاقی حکومت بلوچستان میں سٹیڈیم کیلئے رقم فراہم کرے گی کیونکہ وسائل کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مبشرہ قتل کیس، چیف جسٹس کا قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وسائل کیلئے ٹیکس اصلاحات لائی جارہی ہیں،ن لیگ کی حکومت نے ٹیکس شرح کو آدھے سے بھی کم کردیا ہے،ٹیکس شرح کم کی تاکہ لوگ انکم ٹیکس اداکریں،تنقید کرنےوالے بتائیں وہ ٹیکس دیتے ہیں یا نہیں۔وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جنگ افغانستان کے مسائل کا حل نہیں،افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے افغان حکومت بیٹھے اور بات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:پورے ملک میں ہم کراچی کی وجہ سے شرمندہ ہوتے ہیں، جسٹس گلزار احمد

وزیراعظم نے کہا کہ دوسری طرف گالیوں کی سیاست ہے،فیصلہ آپ نے کرناہے کس کاساتھ دینگے،ن لیگ نے ہمیشہ اصولوں اور خدمت کی سیاست کی جبکہ سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں