لاہور: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں احتجاج جاری ہے جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔ اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
Appalling and worrisome situation ongoing in the Indian Occupied Kashmir.Innocents being shot down by oppressive regime to clamp voice of self determination & independence. Wonder where is the @UN & other int bodies & why aren't they making efforts to stop this bloodshed?
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 3, 2018
بس شاہد آفریدی کا یہ ٹویٹ بھارت میں ایٹم بم کی طرح پھٹا اور پورا بھارت ہی شاہد آفریدی اور پاکستان پر چڑھ دوڑا ۔ ایک کے بعد ایک بھارت کی معروف شخصیات کی جانب سے آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون،محمد کیف ،کپل دیو اور جاوید اختر نے شاہد آفریدی کو آڑھے ہاتھوں لیا اور شاہد آفریدی سے اپنے ملک کے حالات ٹھیک کرنے کو کہا جبکہ بھارتی میڈیا پر اس حوالے سے کئی خصوصی پروگرام کئے گئے اور شاہد آفریدی کی شدید مخالفت کی گئی۔
We respect all. And this is an example as sportsman. But when it comes to human rights we expect the same for our innocent Kashmiris. pic.twitter.com/DT5aF1wX8P
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 3, 2018
اس سب کے بعد شاہد آفریدی کے دفاع میں اگر کوئی دوسرا پاکستانی کرکٹر سامنے آیا ہے تو وہ احمد شہزاد ہیں جنہوں نے ایسا جواب دیا ہے کہ جان کر آپ کو پہلی مرتبہ ان پر بے حد پیار آئے گا۔
When this picture was being taken Lala insisted that the flag be held upright..as it shld b. As neighbors v have rights toward each other n also responsibility 2 spread peace n love. It hurts me 2 c the way my Indian peers reacting to our national hero..totally not cool ???????? https://t.co/xLyPuOa8Us
— Ahmad Shahzad ???????? (@iamAhmadshahzad) April 5, 2018
احمد شہزاد نے ’آئس کرکٹ‘ کے دوران بھارتی مداح کیساتھ لی گئی شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا”جب یہ تصویر لی جا رہی تھی تو لالہ نے ترنگا سیدھا کرنے کو کہا تھا، جیسا کہ اسے ہونا چاہئے تھا۔
ہمسایہ ہونے کے ناطے ہمارے ایک دوسرے کیلئے حقوق بھی ہیں اور یہ ذمہ داری بھی کہ امن اور پیار پھیلائیں۔ جس طرح میرے بھارتی ساتھیوںنے ہمارے قومی ہیرو کے بیان پر ردعمل دیا، وہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔“
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں